پی ٹی آئی کو کل 21 ستمبر کو کاہنہ مویشی منڈی میں عوامی جلسے کی اجازت مل گئی
پی ٹی آئی کو کل 21 ستمبر کو کاہنہ مویشی منڈی میں عوامی جلسے کی اجازت مل گئی جلسہ دوپہر3 سے شام 6 بجے تک کرنے کی اجازت ہوگی، وزیراعلیٰ گنڈاپور کو 8 ستمبر کے جلسے میں نازیبا گفتگو کرنے پر معافی مانگنا ہوگی، نوٹیفکیشن میں جلسہ کرنے کی شرائط پاکستا ن تحریک انصاف کو کل 21 ستمبر کو کاہنہ مویشی منڈی میں عوامی جلسے کی اجازت مل گئی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ میڈیا کے مطابق پاکستا ن تحریک انصاف کو کل دوپہر 3 سے شام 6بجے تک کاہنہ مویشی منڈی کے مقام پر جلسہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ جلسے کے نوٹیفکیشن میں شرط رکھی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کو 8 ستمبر کے جلسے میں نازیبا گفتگو کرنے پر معافی مانگنا ہوگی۔ مزید برآں پی ٹی آئی ایم پی اے فرض جاوید مون نے ڈی سی آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وقت کم ہے کارکن تیار ی کرلیں کل کا جلسہ تاریخی ہوگا، ڈرپوک حکومت نے جلسے سے قبل ہی لاہور کو پنجرہ بنادیا ہے، کارکن افواہوں پر کان نہ دھریں جلوپارک کی بجائے لاہور کاہنہ پہنچیں ، کل ...
Comments
Post a Comment