پی ٹی آئی کو کل 21 ستمبر کو کاہنہ مویشی منڈی میں عوامی جلسے کی اجازت مل گئی
- Get link
- X
- Other Apps
پی ٹی آئی کو کل 21 ستمبر کو کاہنہ مویشی منڈی میں عوامی جلسے کی اجازت مل گئی
جلسہ دوپہر3 سے شام 6 بجے تک کرنے کی اجازت ہوگی، وزیراعلیٰ گنڈاپور کو 8 ستمبر کے جلسے میں نازیبا گفتگو کرنے پر معافی مانگنا ہوگی، نوٹیفکیشن میں جلسہ کرنے کی شرائط
پاکستا ن تحریک انصاف کو کل 21 ستمبر کو کاہنہ مویشی منڈی میں عوامی جلسے کی اجازت مل گئی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ میڈیا کے مطابق پاکستا ن تحریک انصاف کو کل دوپہر 3 سے شام 6بجے تک کاہنہ مویشی منڈی کے مقام پر جلسہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ جلسے کے نوٹیفکیشن میں شرط رکھی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کو 8 ستمبر کے جلسے میں نازیبا گفتگو کرنے پر معافی مانگنا ہوگی۔مزید برآں پی ٹی آئی ایم پی اے فرض جاوید مون نے ڈی سی آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وقت کم ہے کارکن تیار ی کرلیں کل کا جلسہ تاریخی ہوگا، ڈرپوک حکومت نے جلسے سے قبل ہی لاہور کو پنجرہ بنادیا ہے، کارکن افواہوں پر کان نہ دھریں جلوپارک کی بجائے لاہور کاہنہ پہنچیں ، کل کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا، کاہنہ کا جلسہ فارم 47 والی حکومت کے ہوش اڑا دے گا، کاہنہ کا جلسہ دیکھ کر کچھ لوگ لندن بھی بھاگ سکتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں پولیس رپورٹس اور اسلام آباد جلسے کے بعد کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا اور پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں پولیس رپورٹس اور اسلام آباد جلسے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کا جائزہ لیا گیا۔مینار پاکستان کی بجائے جلسے کی جگہ کا چناؤ سگیاں، شاہ پور کانجراں اور کاہنہ کی مویشی منڈی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پولیس رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے اس حوالے سے پنجاب پولیس سے جلسے کے سیکیورٹی اور عوامی انتظامات سے متعلق رپورٹ طلب کی تاکہ جلسے کے انعقاد کو محفوظ اور منظم بنایا جا سکے۔اجلاس میں پولیس اور دیگر متعلقہ حکام نے جلسے کے انعقاد سے جڑے سیکیورٹی خدشات اور اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ جلسے کے بعد کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔دوسری جانب لاہور میں مینارِ پاکستان میں بڑی تعداد میں کنٹینرز پہنچا دئیے گئے ہیں اور شہریوں کا داخلہ بھی بند کردیا گیا ہے۔گریٹر اقبال پارک کے تمام گیٹ بھی بند کر دئیے گئے ہیں۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment